سید فخر امام کشمیر کمیٹی کے سربراہ مقرر‘ کارکنوں میں خوشی کی لہر مٹھائیاں تقسیم

سید فخر امام کشمیر کمیٹی کے سربراہ مقرر‘ کارکنوں میں خوشی کی لہر مٹھائیاں ...

کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے مرکزی ،سابق سپیکروممبر قومی اسمبلی سید فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔کشمیر کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد سید فخر امام نے میڈیاسے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کشمیر کمیٹی کا ایک مقام ہے،نوابزادہ نصراللہ،حامد ناصر چٹھہ اور مولانا فضل الرحمان کے بعد چیئرمین بننا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

انتہائی اہم ہے،بھارت مسئلہ کشمیر خود اقوام متحدہ میں لیکر گیا،بھارتی کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ مودی نے حال ہی میں پاکستان اور خطے کیلئے نیا تماشا کھڑا کیا ہے، موجودہ صورتحال کی بنیاد بھی مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خود بھارت کیلئے بھی نقصان دہ ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان کو دہشتگرد ملک ثابت کرے، کشمیر ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اب ہمیں د نیاکو اپنا موقف بتانے کیلئے بہت محنت کرنا پڑے گی۔سیاسی حلقوں کے مطابق سیدفخر امام سرکردہ سیاسی رہنما ہیں، ان کی سربراہی میں مسئلہ کشمیر مزید مؤثر انداز میں اجاگر ہو سکے گااور ان کے سیاسی قد کاٹھ کی وجہ سے کشمیر کمیٹی کی سفارشات کو پذیرائی ملے گی اور وہ صدر اوروزیراعظم سمیت ہر سیاسی شخصیت سے کشمیر کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے ان سے تعاون حاصل کر سکیں گے جبکہ وزارت خارجہ بھی فخر امام جیسے سیاسی رہنما کے چیئرمین ہونے پر کشمیرکمیٹی کو نظر انداز نہیں کر سکے گی۔ کبیروالا سے منتخب ممبر قومی اسمبلی سید فخرامام کی چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہونے کی اطلاع ملتے ہی کبیروالا کے عوام اور سید گروپ کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔سید گروپ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کومبارک باد دی اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم بھی کیں ۔سیاسی وسماجی شخصیات سید گروپ کے رہنماؤں اور کارکنان حاجی عبدالعزیز خان پنیاں،اطہر یوسف خان بھٹہ،راؤ جمشید علی خان،سید باقر سلطان گردیزی،ملک محمد زبیر ،سید منتظر مہدی،حاجی ملک محمد اشرف،شیخ راشد ندیم ،ملک سہیل عباس،راؤ عمران ناصر ،ملک محمد ظریف،سردار محمد خان سیال ،ملک طاہر شفیق،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،غلام اکبر خان ایری،مہر امتیاز حسین مرالی،فیاض اسلم چوہدری،رانا وقار نثار،راؤ احتشام الحق،سید سہیل عابدی،حاجی محمد ارشد سنگا،ملک حنیف عامر،حفیظ سعیدی،راؤ خاور محمود سعیدی،ملک توفیق احمد ،نمبردار غلام احمد خان بھٹہ ،ملک الطاف حسین،سید اصغر ثقلین بخاری ،مبشر حسن خان بھٹہ ،شیخ محمد ارشد،راؤ محمد آصف سعیدی ،مہر قیصر عباس دادوآنہ،شاہد رفیق خان پنیاں،قاسم خان ایری ،چوہدری اسلم شاہد ،ملک اشرف قمر بھٹی،ملک محمد یوسف بھٹی ،میاں مختیار حسین سکھیرا،مہر جاوید پڑھیار،محمد اسماعیل عاربی ،راؤ محمد اسلم ذوالفقار،وسیم جٹ پادھا،رانا عابد مصطفےٰ،رانا شاہد مصطفےٰ،سردار عاطف سہو،منیر احمد خان پٹھان ،عابد خان پنیاں اور دیگر سید فخرامام کو چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر