چینی حکومت کی افغانستان میں اپنی فوج کی موجودگی سے متعلق افواہوں کی تردید

چینی حکومت کی افغانستان میں اپنی فوج کی موجودگی سے متعلق افواہوں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (این این آئی)چینی حکومت نے افغانستان میں اپنے ملک کی فوج کی موجودگی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں بیجنگ میں چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے تاجکستان کے ساتھ عسکری تعاون کا دفاع کرتے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہوئے کہا کہ یہ تعاون عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ بیجنگ حکومت نے تاجکستان میں چین کی عسکری موجودگی کو خفیہ رکھا ہوا تھا۔ تاہم ایک امریکی اخبار کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بیجنگ نے تاجکستان کے ساتھ فوجی تعاون کا اعتراف کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ میں افغانستان میں واخان کی پٹی میں بھی چینی فوجی نقل و حرکت کا ذکر کیا گیا تھا۔