ہنگامی حالات ‘ پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز کا محکمہ صحت سے مکمل تعاون کا اعلان

ہنگامی حالات ‘ پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز کا محکمہ صحت سے مکمل تعاون کا اعلان

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے دفترمیں ہنگامی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت کے تمام نجی سٹیک ہولڈرز نے وزیرصحت پنجاب کے ساتھ ہنگامی حالات میں مکمل تعاون کا اعلان کر دیا۔ ایدھی ایمبولینس سروس نے بھی اجلاس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

150ایمبولینسز محکمہ صحت کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن، نجی میڈیکل کالجز کے سی ای اوز ، نجی ہسپتالوں کے مالکان ، فارمیسی چینزکے مالکان ، ایدھی و دیگر اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفرسمیت دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ملک کے دفاع اور سا لمیت کی خاطر پوری قوم کی نگاہیں وزیراعظم عمران خان پر ہیں۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے نجی شعبے کی محکمہ صحت پنجاب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تمام ہسپتال الرٹ ہیں۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں اضافی ڈاکٹرز، سینئر طبی ماہرین، خون کے عطیات اور جان بچانے والی ادویات کو ہنگامی بنیادوں پر مختص کردیاگیاہے۔

ہنگامی حالات

مزید : ملتان صفحہ آخر