پنجاب میں 8سیاحتی مقامات کی ترقی اولین ترجیح ‘ یاسر ہمایوں سرفراز

پنجاب میں 8سیاحتی مقامات کی ترقی اولین ترجیح ‘ یاسر ہمایوں سرفراز

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر سیاحت و ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راجہ یاسر ہمایوں سر فراز نے جم خانہ کلب میں TDCP منیجرز کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت دنیا کی چھٹی بڑی انڈسٹری شمار ہوتی ہے موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان جو سیاحت کے لیے انتہائی دلدادہ ملک ہے جہاں دریا، سمندر ، عظیم صحرائے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

چولستان کی ہزاروں سال پرانی تہذیب اور یہاں کا کلچر ، بہاولپور کے عالیشان محلات ، خوبصورت جنگلات ، بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کے سلسلے ، تاریخی قلعے، سر سبزو شاداب وادیوں کے علاوہ 5000سال پرانی وادی سندھ تہذیب کے آثار آج بھی ہڑپہ اور موہنجودوڑو میں موجود ہیں مزید بدھ مت، ہندو مت، سکھ ازم اور مسلمان اولیاء کرام کے مزارات کے لیے حکومت پنجاب Spirtual Tourism کے فروغ کے لیے گورنر پنجا ب کی زیر نگرانی کمیٹی کام کر رہی ہے۔ کانفرنس میں صوبائی سیکرٹری سیاحت پنجاب ندیم محبوب ، مینیجگ ڈائریکٹر TDCP احمر ملک، DGپروٹوکول اسجد غنی طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد تنویر جبار، جنرل منیجر آپریشن TDCP طاہر مسعود نیازی ، جنرل منیجر فنانس قمرالزمان، چیف P&D خالد بسیرشیخ، ریجنل منیجر TDCPبہاولپورشاہد محمود، منیجر آڈٹ محمد صدیق، پرنسپل ITHMمحمد فہیم، منیجر S&TPمحمد اعجاز بٹ، منیجر ایونٹس شیخ فیاض احمد، PSO to MDعبدالغفور طاہر، منیجر مارکیٹنگ ملک فواد اعوان سمیت تمام شعبوں کے منیجر اور انچارج موجود تھے۔ صوبائی وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ TDCPچولستان ڈیزرٹ ریلی جیسے بین الاقوامی ایونٹ کے کامیاب انعقاد اور ادارے کا نفع بخش بنیادوں پر چلنا ادارے کے ملازمین کی شبانہ روز انتھک کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آٹھ سیاحتی مقامات پر سیاحت کی بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر