ٹیکس ‘ ملکی حالات ‘ حکومت صنعت کاروں ‘ تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے ‘ خواجہ محمد یونس

ٹیکس ‘ ملکی حالات ‘ حکومت صنعت کاروں ‘ تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے ‘ ...

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں حکومت پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے وفد کی GIZجرمنی کے ماہرین کے ہمراہ ایگزیکٹو کمیٹی اور عہدیداران سے سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوگیہ ۔ اجلاس میں تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

پر گفتگو کی گئی تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ محمد یونس ،سینئر نائب صدر شیخ طارق اسماعیل قریشی، نائب صدر محمد لطیف خان پتافی،سابق صدر بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ اراکینِ ایگزیکٹو کمیٹی مرزا محمد آصف اقبال، فیاض علی چوہدری ، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی ، فردوس حمید خان ، حمید اختر،جاوید اسحق خان مستوئی ، محمد موسیٰ بھٹی ، میاں محمد ایوب ،مرزا محمد اقبال، شیخ طاہر معراج ، شیخ آصف رزاق ، محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالخالق ہاشمی اور دیگر سے حکومت پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویویلپمنٹ بورڈ کے سٹریٹجک انوسٹمنٹ اینا لسٹ ایگزیکٹومحمد سلمان اسلم ڈار، GIZجرمنی کے سینئر ٹیکنکل ایڈوائزرحامد مسعود اور محمد باسط نے میٹنگ اور ڈیرہ غازیخان میں صنعتوں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور کاروبار میں آسانیاں پید ا کرنے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے سفارشات تیار کی گئیں جو کہ بورڈ کے اراکین حکومت پنجاب کو پیش کرینگے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایوان تجارت وصنعت کے صدر خواجہ محمد یونس نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر برادری موجودہ صورتحال میں سخت مسائل کا شکار ہے روپے کی قدر میں کمی اور مختلف ٹیکسوں ، سوشل سیکیورٹی اور نئے اداروں ، اتھارٹیزکی سخت کارروائیاں اور بھاری جرمانوں سے تاجر کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں حکومت فی الفور کاروبار میں آسانیوں کے حوالے سے اقدامات کرے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر چیمبر آف کامرس بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ نے صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل اور نت نئے ٹیکسوں کی بھر مار کی وجہ سے سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور رئیل اسٹیٹ کے بڑھتے ہوئے رحجان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے حکومتی وفد کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انکے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں اس موقع پر سینئر نائب صدر چیمبر شیخ طارق اسماعیل قریشی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر تاجر خوشحال ہوگاتو اسکے ملازمین اور ورکرز بھی خوشحال ہونگے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا موجودہ صورتحال میں نہ صرف تاجر نے کاروباری طبقہ کو کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگاموجودہ صورتحال میں نہ صرف تاجر کاروباری طورپر پریشان ہے بلکہ آئے روز ڈکیتیوں ، چوریوں اور پھر حکومتی اداروں کے ٹیکسوں اور جرمانوں نے کاروباری طبقہ کو کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی بجائے کاروبار سمیٹنے پر مجبور کردیا ہے حکومت نئی اتھارٹیز کے اقدامات کو کنٹرول کرے اور تاجروں کو ریلیف دے اس موقع پر حکومت پنجاب پلاننگ اینڈڈ یویلپمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹوآفیسر سلمان اسلم ڈارنے GIZجرمنی کے سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزرحامد مسعود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ڈیرہ غازیخان میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی اس علاقے میں صنعتی، تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اولین ترجیح ہے میٹنگ کے حوالے سے ترجیحات ، سفارشات حکومت پنجاب کو پیش کی جائیں گی اور جلد ہی اس سلسلہ میں متعلقہ اعلیٰ حکام کے ساتھ لاہور چیمبر آف کامرس کے ذمہ داران اور عہدیداران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی جائے گی تاکہ تاجر وں اور صنعتکاروں کو ریلیف کی حوالے سے ٹھوس اقدامات کے جاسکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر