بھارت کا جنگی جنون ‘ جارحانہ عزائم خطے میں قیام امن کیلئے بڑی رکاوٹ ‘ جعفر لغاری

بھارت کا جنگی جنون ‘ جارحانہ عزائم خطے میں قیام امن کیلئے بڑی رکاوٹ ‘ جعفر ...

جام پور(نامہ نگار)بھارت کا جنگی جنون اور جارحانہ عزائم کشمیر کی آزادی اور خطے میں قیام امن کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔خودد ساختہ ڈرامے کو بنیاد بناکر بھارتی حکومت کے جنگی جنون کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔بھارت کا ہٹ دھرمی کا رویہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری اور صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔جبکہ پاکستان پر بھارتی الزام تراشی بلاجواز اور حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رہاہے۔معصوم کشمیری عوام پربربریت کے ظلم ڈھانے والی بھارتی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔خطے میں امن کی خاطر بھارت کو جنگی جنون کو ہوا دینے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت اور مہم جوئی کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ اور عظیم قربانیاں ہمارے پختہ عزم کا مظہر ہیں۔وطن عزیز کی عزت، وقار اور سلامتی کیلئے پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہماری مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

جعفر لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر