بارشیں ‘ واسا عملے کو الرٹ رہنے کا حکم

بارشیں ‘ واسا عملے کو الرٹ رہنے کا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر)منیجنگ ڈاٹریکٹرواسا راؤ محمد قاسم نے محکمہ موسمیات کی طرف سے آج ہفتہ اورکل بارش کی پیش گوئی کے باعث واسامیں ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے اور (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

تمام سیوریج ڈویژنوں کے افسران کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے بلا تاخیر اقدامات کرنے اور فیلڈ سٹاف کو مشینری سمیت متحرک کرنے کا حکم دے دیا ہیجبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں پر متعلقہ افسران وسٹاف کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنانے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں مشینری کو جنریٹرز کے ذریعے چلانے کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں منیجنگ ڈائر یکٹر واسا راؤ محمد قاسم کاکہناہے کہ بارش ہونے کی صورت میں وہ خود شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیں گیسیوریج سٹاف تمام اہم شاہراؤں،میٹرو بس روٹ سے بارش کے پانی کی ترجیح بنیادوں پر نکاسی کے لئے الرٹ رہے تمام ٹیمیں نکاسی آب تک فیلڈ میں موجودگی کویقینی بنائیں۔تاکہ شہریوں کوپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر