بجلی گھنٹوں بند ‘ میٹرک امتحان کی تیاری متاثر ‘ سٹوڈنٹس کا احتجاج

بجلی گھنٹوں بند ‘ میٹرک امتحان کی تیاری متاثر ‘ سٹوڈنٹس کا احتجاج

چوک سرور شہید (نا مہ نگار‘ سپیشل رپورٹر) واپڈا سب ڈویژن چوک سرور شہید کی طرف سے غیر اعلا نیہ جبری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طول پکڑ گیا ،مسلسل چار چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی معطل کر کے رکھ دیا ہے ،واپڈا سرور شہید کے اہلکاروں نے لائن لاسز اور بجلی چوری کا نقصان پورا کر نے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے ،مہینے کے آخری دنوں میں جان بوجھ کر جبری غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے مریضوں ،خواتین اوربچوں سمیتگاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ آج کل میٹرک کے امتحانات بھی شروع ہو چکے ہیں ،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طلباء اور طالبات کی تیاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے ،چوک سرور شہید کے شہریوں محمد عبدا للہ ، سکندر خان ، طاہر محمود ، محمد شفیق ، میاں عرفان الحق ، چوہدری امجد حمید ، رضا ء اللہ خان ، محمد کا شف شاہ ، ملک اسد اقبال ایڈووکیٹ ، کاوش زیدی ، رانا عمران ، عابد سلیم خان و دیگر نے واپڈا سرور شہید کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے میپکو چیف ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر