ضلع کونسل اجلاس ‘ پاک فوج کو خراج تحسین ‘ بھارتی جارحیت کیخلاف قرار داد منظور

ضلع کونسل اجلاس ‘ پاک فوج کو خراج تحسین ‘ بھارتی جارحیت کیخلاف قرار داد ...

ملتان (سپیشل رپورٹر)ضلع کونسل ملتان کے اجلاس میں پاک فوج کوخراج تحسین اور بھارت کی جارحیت کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی گیءں۔حکومت سے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز جار ی کر نے اور ایوان کی کمیٹیاں بنانے کی قرار داد یں بھی متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ گزشتہ روز ضلع کونسل ملتان کے اجلاس کی صدارت کنوینئر سید واجد علی شاہ نے کی۔ سید مجاہد علی شاہ نے قرار داد پیش کی کہ ہم مودی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کے جنگی جنون کی مذمت کرتے ہیں اور آپس کے اختلافات بھلاکر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دفاع پاکستان پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔راؤ عبدالقیوم نے قرار داد پیش کی کہ حکومت فوری طور بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز جاری کرے اور ایوان میں کمیٹیاں بنائی جائیں۔ابراہیم مدنی نے کہا کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ انڈیا کے مطالبے کے بغیر ہم پائلٹ کو اتنی جلدی واپس کر رہے ہیں ہمیں کم از کم انڈیا کی قیدمیں کرنل(ر) حبیب اور دوسرے قیدیوں کی رہائی کی ڈیمانڈ کرنی چاہیے تھی۔ چوہدری شبیر نے کہا کہ ہم نے جذبہ خیر سگالی کے وجہ سے پائلٹ کی رہا کیا گیا ہے ہم پر امن ملک ہیں دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ابراہیم مدنی نے کہا کہ میرے حلقے میں ایک ایکٹر کمرشل زمین موجود ہے۔ضلع کونسل اس پر 100 دکانوں کا پلازہ بنا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 15کروڑ سڑکوں کی مرمت کے فنڈز موجود ہیں جو چیئرمینوں میں برابر تقسیم کر دیئے جائیں کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو یہ فنڈز نہ دیئے جائیں۔چوہدری خلیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم ڈی اے بیت المال پاکستان عون عباس بپی نے 140کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے اس سے یہ زمین واگزار کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نقشہ برانچ میں کروڑوں کے گھپلے ہیں۔متعدد کمرشل بلڈنگز اور فیکٹریوں سے کروڑوں کی ریکوری ہو سکتی ہے ایوان کی کمیٹی بنا ئی جائے تاکہ پتا چلے کہ کتنے نقشے پاس ہوئے ہیں اور کتنی غیر قانونی تعمیرات ہیں۔یوسی 81سورج میانی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے ساتھ سوتیلے پن والا سلوک کیا جارہا ہے محرم میں لائٹنگ نہیں دی گئیں اور ترقیاتی سکیمیں بھی نہیں دی گئیں۔تمام یوسیزکو فلٹریشن پلانٹس دیئے جائیں۔ندیم عباس لنگاہ نے کہا کہ ہمیں ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں۔ارشد میٹ نے کہا کہ سی او یونٹ والوں کو جو سامان دیا جا رہاہے وہ ہمیں بھی دیا جائے۔ عبدالحمید ماجد نے کہا کہ یوسی میں صفائی کا فنڈز دیئے جائیں 23مارچ کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہر یوسی میں پروگرام منعقد کیے جائیں۔راؤ انتظار نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے امتیاز چٹھہ توجہ نہیں کر رہا جس پر کنونیئر نے چیئرمین ضلع کونسل عباس بخاری سے امتیاز چٹھہ کو معطل کرنے کی سفارش کی۔چیف آفیسر اقبال فرید نے کہا کہ نقشہ برانچ نے 4کروڑ 34لاکھ کی ریکوری کی ہے مزید کروڑوں کی ریکوری جلد ہو جائیگی۔ کسی کمرشل جائیداد کو فیس لئے بغیر رعایت نہ دیں گے۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک اسحاق نے کہا کہ یوسیز کے فنڈز میں کوئی تاخیر نہ ہونے دیں گے۔اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری، وائس چیئرمین ملک ذوالفقارڈوگر، ملک سرفراز احمد کھوکھر، اصغر عباس نقوی،رانا افسر، اعجاز حسین بھٹہ و دیگر نے شرکت کی۔

ضلع کونسل اجلاس

مزید : ملتان صفحہ آخر