خانپور: کروڑوں کی گیس چوری ، بڑے نیٹ ورک کیخلاف کارروائی شروع

خانپور: کروڑوں کی گیس چوری ، بڑے نیٹ ورک کیخلاف کارروائی شروع

بہاولپور‘ڈیرہ بکھا (ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نمائندہ پاکستان)خانپورمیں سوئی گیس کی فراہمی کے غیرقانونی نیٹ ورک پکڑے گئے جس میں کروڑوں کی گیس چوری کاانکشاف ہوا ہے ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرادیئے گئے ریجنل منیجر سوئی گیس بہاولپورملک بشیراحمدنے بتایاکہ سوئی گیس کی معائنہ پارٹی انجینئر ثمن علی کی قیادت میں معمول کی پڑتال کررہی تھی کہ بابرٹاؤن میں انہیں غیرقانونی طورپر گیس کی فراہمی کاپتہ چلاٹیم نے جب اس کامعائنہ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کیاتو انکشاف ہواکہ پورے بابرٹاؤن میں غیرقانونی طورپرنیٹ ورک بچھاکر گھروں کوسوئی گیس فراہم کی جارہی تھی اوربابرٹاؤن کے تقریبا60 سے زیادہ گھر غیرقانونی گیس استعمال کررہے تھے یہ غیرقانونی گیس نیٹ ورک ملک صدیق ولدمحمداسلام کی سربراہی میں چلایاجارہاتھاجسے عبدالشکور نامی پلمبر کے ذریعے بچھایاگیاتھا جبکہ رئیس عارف نامی ملزم بھی اس گروہ میں شامل ہے اس گروہ کی سرپرستی بابرٹاؤن کامالک چوہدری بابرکررہاتھا ملک صدیق اپنی رہائش گاہ پربھی غیرقانونی نیٹ ورک سے گیس استعمال کررہاتھامحکمہ سوئی گیس نے نیٹ ورک میں استعمال ہونیوالی پائپ لائنیں اورمشینری اپنے قبضہ میں لے لی ہے اورملزمان کیخلاف تھانہ سٹی خانپور میں مقدمہ درج کرادیاہے ملک بشیر احمدنے بتایاکہ سوئی گیس چوری کاایک اورنیٹ ورک پکڑاگیاہے یہ نیٹ ورک فرحان ٹاؤن میں چلایاجارہاتھااس نیٹ ورک بارے تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ملک بشیرنے بتایاکہ بابرٹاؤن میں2 انچ قطرکی پائپ لائن سے فل پریشرکیساتھ گیس چوری کی جارہی تھی۔ ملک بشیرنے بتایاکہ بابرٹاؤن میں2 انچ قطرکی پائپ لائن سے فل پریشرکیساتھ گیس چوری کی جارہی تھی ملک بشیرنے صحافیوں کوان غیرقانونی نیٹ ورکس تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گیس چوری کے عرصہ کااندازہ لگایاجارہاہے محکمہ کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایاگیاہے انہوں نے کہاکہ استعمال کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی ہوگی انہوں نے بتایاکہ تاحال نیٹ ورک چلانے والے ملزمان میں سے کوئی گرفتارنہیں ہوسکا انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ گیس چوروں کی نشاندہی کریں۔

گیس چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر