نماز جمعہ میں ملک و قوم کی سلامتی ،پاک افواج کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں

نماز جمعہ میں ملک و قوم کی سلامتی ،پاک افواج کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں

لاہور( این این آئی)ملک و قوم کی سلامتی اور پاک افواج کی کامیابی کیلئے نما ز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعائیں کی گئیں،مختلف مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ریلیا ں بھی نکالی گئیں جس میں شرکاء نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں تمام مکاتب فکر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام نے موجودہ حالات کے تناطر میں قوم کے اتحاد و یگانگت کو موضوع بنایا اور پاک افواج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور پاک افواج کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں ۔ مختلف مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں نے ریلیاں نکالیں جس میں عام شہریوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی ۔ شرکاء پاک افواج کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔

نماز جمعہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر