سندھ اسمبلی : پی ٹی آئی رکن کی تحریک خلاف ضابطہ قرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی نے جمعہ کوتھر میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پی ٹی آئی کی خاتون رکن سدرہ عمران کی سندھ اسمبلی میں تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی گئی۔ محرک کا کہنا تھا کہ خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بنیادی وجہ غربت، صحت اور خوراک میں کمی کے مسائل ہیں۔وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کی تحریک التوا کی مخالفت کی تھی۔ایوان کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسیننے اس بات پر سخت احتجاج کیا کہ اگر ایوان میں کسی کی تحریک استحقاق پر آواز نہ سنی جائے تو ہم کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ پھر ایوان سے کوئی درخواست نہیں کروں گا۔ جس پر وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چا?لہ نے کہا کہ محمد حسین کے حوالے سے مرتضی وہاب سے میٹنگ ہوئی ہے اور فیصلہ ہوا کہ جوبھی قرارداد آئے گی اس پر عمل ہوگا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر پارلیمانی امور نے بتایا کہ اسٹیوٹا ترمیمی بل پرگورنر سندھ کے اعتراضات کو دور کردیا گیا ہے۔ یہ بل ایوان میں دوبارہ منظوری کے لئے پیش کیا گیا جس کی منظوری دیدی گئی اور سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔