پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ’ ’ پاکستان پائندہ باد کانفرنس‘‘

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ’ ’ پاکستان پائندہ باد کانفرنس‘‘

لاہور( لیڈی رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، لاہور میں آج ہفتہ 2مارچ کو ساڑھے دس بجے صبح پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور قومی اتحاد و استحکام کی مظہر ’’ پاکستان پائندہ باد کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کانفرنس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ کانفرنس سے مختلف سیاسی ، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران سمیت معروف اہل علم ودانش خطاب کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4