پنجاب گروپ آف کالجز میں نواں سائنس میلہ،طلبہ نے منفرد نمونے پیش کئے
لاہور(پ ر) پنجاب گروپ آف کالجز لاہور میں گزشتہ دنوں پنجاب کالج لٹریری سوسائٹی کی جانب سے9 ویں سائنس میلے کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے سائنس کے منفرد نمونے پیش کیے ۔ ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ جامعہ پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر لیو اور ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر آغا طاہر اعجاز نے سائنس میلہ کا افتتاح کیا ۔ طلبہ نے 350 سے زائد سائنس ماڈلز اور 400 پوسٹرز مقابلوں میں پیش کئے ۔طلبہ نے سائنس دانوں کا روپ دھار کر سائنس پریڈ میں حصہ لیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر لیو نے کہا کہ پنجاب کالج کے بچوں میں بہت قابلیت ہے اور طلبہ نے بتایا کہ کیسے انہوں نے سائنس کے محتلف ماڈلز پر دن رات کام کیا ۔ڈاکٹر عبدالسلام سائنس ٹرافی پنجاب کالج شالیمار کیمپس کے نام رہی علاوہ ازیں ایوی سینا میڈل اور بیسٹ پوسٹر کا اعزاز بھی پنجاب کالج شالیمار کیمپس نے جیتا ۔
رنرز اپ ٹرافی پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے جیتی ۔ سائنس آئیڈیل میڈل اور بیسٹ آرٹیکل پنجاب کالج آف سائنس نے اپنے نام کیا ۔ بہترین ٹیم میں 30 ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے گئے ۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پنجاب کالجز کے پرنسپلز ، اساتذہ اور طلبہ نے اس میلے میں بھر پور شرکت کی اور طالب علموں کی کوششوں کو سراہا۔