مولانا سمیع الحق قتل کیس پولیس نے ان کی قریبی کس اہم ترین شخصیت کو گرفتار کرلیا؟ جانئے

مولانا سمیع الحق قتل کیس پولیس نے ان کی قریبی کس اہم ترین شخصیت کو گرفتار ...
مولانا سمیع الحق قتل کیس پولیس نے ان کی قریبی کس اہم ترین شخصیت کو گرفتار کرلیا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں مقتول کے ذاتی محافظ کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق مولانا سمیع الحق کے ذاتی محافظ احمد شاہ کو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کی عدالت میں پیش کیا اور ملزم سے مولانا سمیع الحق کے قتل بارے تفتیش کے لیے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔فاضل عدالت نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم احمد شاہ کو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کو پانچ مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔

ملزم احمد شاہ کو مولانا سمیع الحق کے قتل سے قبل ان کے ساتھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں موجود تھا جبکہ قتل کے بعد ملزم جنازہ میں شرکت کے بہانے پراسرار طور پر غائب ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔

مزید :

جرم و انصاف -