شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،جسٹس ملک شہزاد اورجسٹس مرزاوقاص روف پرمشتمل بنچ پیرکو سماعت کرے گا۔

درخواست میں وفاقی حکومت ،نیب ،ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،شہبازشریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے غیرقانونی طور پر نام ای سی ایل میں ڈالا ہے ،آئین پاکستان کے تحت نقل وحرکت محدود کرنا غیرقانونی فعل ہے ،ان کا کہناتھا کہ بڑی سیاسی پارٹی کا سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں ،لاہور ہائیکورٹ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور