اے بی ڈی ویلیئرز کی وطن واپسی، مزید 2 میچزکھیلنے کیلئے لاہور آئیں گے

اے بی ڈی ویلیئرز کی وطن واپسی، مزید 2 میچزکھیلنے کیلئے لاہور آئیں گے
اے بی ڈی ویلیئرز کی وطن واپسی، مزید 2 میچزکھیلنے کیلئے لاہور آئیں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اے بی ڈی ویلیئرز7میچز کھیلنے کا معاہدہ پوراکرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔

لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز7میچز کھیلنے کا معاہدہ پوراکرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے جبکہ مزید2میچز کھیلنے کیلئے ان کی لاہور آمد 6مارچ کو متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق جنوبی افریقی سٹار9 اور 10مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ پہلے ڈی ویلیئرز نے یواے ای میں 7میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو پورا ہو گیا، بعد ازاں پی سی بی اور فرنچائزکے اصرار پر انھوں نے لاہور میں 2 میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔

مزید : کھیل