غیرقانونی بھرتی کیس، راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

غیرقانونی بھرتی کیس، راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
غیرقانونی بھرتی کیس، راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے غیرقانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں جج نجم الحسن نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی،راجہ پرویز اشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اورفضائی سروس کی معطلی کے باعث پیش نہیں ہوسکتا،قومی مفاد کے باعث عدالت پیشی سے استثنا دیا جائے۔

پرویز اشرف کی جانب سے ان کےوکیل افتخارشاہد نے درخواست جمع کرائی،احتساب عدالت نے پرویزاشرف کی حاضری سے استثناکی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے بیانات ریکارڈ کرنے کےلئے مزید گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور