وزیراعظم نے زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سکیمیں بنانے سے روک دیا

وزیراعظم نے زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سکیمیں بنانے سے روک دیا
وزیراعظم نے زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سکیمیں بنانے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شہروں کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کثیر المنزلہ عمارتوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ زرعی اراضی پر مستقبل میں ہائوسنگ سکیمیں نہیں بنائی جائینگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زرعی رقبے کو رہائشی منصوبے میں استعمال کو روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور کسی بھی زرعی رقبے پر ہائوسنگ سکیم کی منظوری نہیں دی جائیگی۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ زمین میں پھیلائو کے بجائے بلند وبالا عمارتیں تعمیر کی جائے گی۔

اس حوالے سے محکمہ ہائوسنگ اور ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو قانون سازی سمیت دیگر امور فوری طور پر کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔