وزیراعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کی ہدایات،پی آئی اے نے آپریشن شروع کردیا

وزیراعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کی ہدایات،پی آئی اے ...
وزیراعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کی ہدایات،پی آئی اے نے آپریشن شروع کردیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کی ہدایات جاری کردیں جس پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے خصوصی آپریشن شروع کردیا اور آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل کردیا گیا تھا جس کے باعث پاکستانی بیرون ملک محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کی ہدایات جاری کردیں جس پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے خصوصی آپریشن شروع کردیا اور آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

پی آئی اے نے 4ہوائی اڈوں سے فضائی آپریشن شروع کردیا،پی آئی اے کی کراچی ،اسلام آباد،پشاور اورکوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں، وزیر ہوابازی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے مسافروں کوترجیحی بنیادوں پر واپس پہنچایا جائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد