بھارتی پائلٹ ابھینندن کیساتھ واہگہ بارڈر پر موجود یہ خاتون دراصل کون نکلی؟ وہ بات جوشایدآپ کو معلوم نہیں

بھارتی پائلٹ ابھینندن کیساتھ واہگہ بارڈر پر موجود یہ خاتون دراصل کون نکلی؟ ...
بھارتی پائلٹ ابھینندن کیساتھ واہگہ بارڈر پر موجود یہ خاتون دراصل کون نکلی؟ وہ بات جوشایدآپ کو معلوم نہیں

  


نئی دہلی ، لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اپنی حدود میں گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھینندن کو گزشتہ روزجذبہ خیرسگالی کے طورپر واپس بھارت کے حوالے کردیاتاہم ان کی واپسی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر ایک  خاتون کو دیکھاگیا جس کے بارے میں خیال کیاجارہاتھا کہ اس خاتون کا تعلق بھارتی پائلٹ کے خاندان سے ہے لیکن اب حقیقت سامنے آگئی کہ یہ خاتون دراصل کون ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس خاتون کا تعلق پاکستان کے دفتر خارجہ سے ہے اور ان کا نام ڈاکٹر فریحہ بگٹی ہے جنہوں نے باضابطہ طورپر پکڑے گئے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینند کو بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ ڈاکٹر فریحہ ادریس دفترخارجہ میں فارن افیئرز برائے انڈیا کی ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے 2005ءمیں دفترخارجہ کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی ، وہ 2007ءمیں دفترخارجہ کے ترجمان کی اسسٹنٹ ڈائریکٹربھی رہ چکی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ مس بگٹی پاکستان کے ان اعلیٰ حکام میں بھی شامل ہیں جو پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمہ کو دیکھ رہی ہیں، وہ کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے دوران بھی موقع پر موجود تھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس