پاکستان سے رہائی پانیوالا بھارتی پائلٹ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ بھارت سے خبرآگئی

پاکستان سے رہائی پانیوالا بھارتی پائلٹ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ بھارت ...
پاکستان سے رہائی پانیوالا بھارتی پائلٹ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ بھارت سے خبرآگئی

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت چھوڑنے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن تاحال اپنے گھر نہ پہنچ سکے،بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کی وطن پہنچنے کے باوجود اپنے اہلخانہ سے ملاقات نہ ہو سکی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق بھارتی پائلٹ کوآج صبح دہلی میں آرمی ہسپتال میں داخل کرایاگیاجہاں ابھی نندن کے پورے جسم کا طبی معائنہ کیا گیا،رپورٹس کے مطابق ابھی نندن کاتفصیلی ایم آرآئی اورسی ٹی سکین کیاگیا ۔ابھی نندن سے فیملی کی صرف 9 منٹ تک ملاقات کرائی گئی۔ہسپتال میں پائلٹ سے بھارتی حکام نے بھی ملاقات کی اور خبررساں ادارے اے این آئی نے  تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ وزیردفاع نرمالا ستھارامن نے بھی ہسپتال میں ونگ کمانڈر ابھینندن سے آج ملاقات کی ۔ 

دوسری طرف این ڈی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے آمد کے بعد ونگ کمانڈر کا ملٹری ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے بعد انہیں ایئرفورس ہوسٹل میں منتقل کیا گیا تھا۔ 

مزید : بین الاقوامی