وہ ڈاکٹر جس نے غذا کے ذریعے اپنے دل کی بیماری کا علاج کرلیا، اب یہ طریقہ سب کو بتادیا

وہ ڈاکٹر جس نے غذا کے ذریعے اپنے دل کی بیماری کا علاج کرلیا، اب یہ طریقہ سب کو ...
وہ ڈاکٹر جس نے غذا کے ذریعے اپنے دل کی بیماری کا علاج کرلیا، اب یہ طریقہ سب کو بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عام کہاوت ہے کہ ’پرہیز علاج سے بہتر ہوتا ہے۔‘ اب ایک برطانوی ڈاکٹر نے اپنی دل کی بیماری کا غذا کے ذریعے علاج کرکے اس کا ثبوت بھی فراہم کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر روپی اوجلا کا کہنا ہے کہ ”میں اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہوں کہ غذا میں تبدیلی لا کر دل کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے، کیونکہ میں خود اپنے آپ پر یہ حربہ آزما چکا ہوں۔میں دل کے ایک عارضے کا شکار تھا جس پر میں نے اپنی خوراک میں تبدیلی کی۔ میں نے ریفائنڈ شوگرز اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس کو اپنی خوراک سے نکال دیا اور جانوروں سے حاصل ہونے والے پروٹین کا استعمال بھی بہت کم کر دیا۔ اس کی بجائے میں میڈیٹرینین (Mediterranean)ڈائٹ پر آ گیا جس میں زیادہ تر سبزیاں اور پھل شامل ہوتے ہیں۔ میڈیٹرینین ڈائٹ کے ساتھ میں نے اناج، بیج، خشک میوہ جات، بلیو بیری ، اچھی اور معیاری چکنائی اور تیل کا استعمال شروع کر دیا اور کچھ عرصے میں ہی میرا وہ عارضہ قلب ٹھیک ہو گیا۔“
ڈاکٹر روپی کہتے ہیں کہ ”میں 12سال کی عمر سے ہی غذا کے ذریعے علاج کے نظرئیے پر یقین رکھتا ہوں تاہم مجھے تب اس حوالے سے کچھ زیادہ معلوم نہیں تھا۔ ڈاکٹر بننے کے بعد میں نے غذا کے ذریعے مختلف بیماریوں کے علاج پر ریسرچ کرنی شروع کی اور اپنے کینسر اور جوڑوں کے دائمی درد سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد اپنی خوراک میں تبدیلیوں کی تجویز کی جن پر اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ آج میں کہہ سکتا ہوں کہ پالک اور اس جیسی دیگر گہرے سبز پتوں والی سبزیاں دماغی امراض کا بہترین علاج ہیں۔ لہسن قوت مدافعت میں اضافے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بلیو بیری دل کے امراض، اخروٹ انفلیمیشن، ٹماٹر کینسر، دہی بدمزاجی اور گاجر بینائی کی کمزوری اور آنکھوں کی دیگر بیماریوں کے لیے بہترین چیزیں ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -