امریکی فوج کب تک افغانستان سے نکل جائے گی؟ بڑی خبر آگئی

امریکی فوج کب تک افغانستان سے نکل جائے گی؟ بڑی خبر آگئی
امریکی فوج کب تک افغانستان سے نکل جائے گی؟ بڑی خبر آگئی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں17سال جنگ لڑنے کے بعد امریکہ اپنی افواج کی واپسی کے جتن کر رہا ہے۔ اب اس حوالے سے ایک بڑی خبر آ گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پینٹاگون نے افغانستان سے فوجی انخلاءکے لیے ایک نیا پلان بنایا ہے جس کے تحت آئندہ 3سے 5سال کے دوران امریکی فوج واپس بلا لی جائے گی۔ یہ پلان بنیادی طور پر امریکہ اور طالبان کے مذاکرات میں معاونت کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں افغانستان میں موجود 14ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد آدھی کر دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے اس نئے پلان کو واشنگٹن اور برسلز میں واقع نیٹو ہیڈکوارٹرز کی طرف سے پسند کیا گیا ہے۔ اس پلان کے مطابق افغانستان میں موجود یورپی و دیگر ممالک جو 8600فوجی افغانستان میں ہیں وہ افغان فوج کی تربیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے جبکہ امریکی فوجی انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کریں گے۔اگرچہ اس حوالے سے پینٹاگون کے ترجمان کونے فالکنر کا کہنا ہے کہ ’اس وقت امریکہ اور طالبان کے مذاکرات جاری ہے اور امریکہ تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے جن میں فوجی کی تعداد اور ان کی واپسی کے معاملات بھی شامل ہیں۔“

مزید : بین الاقوامی