دنیا کا سب سے مہنگا ہوٹل کا کمرہ، جہاں ایک رات رہنے کے لئے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے دینا پڑتے ہیں

دنیا کا سب سے مہنگا ہوٹل کا کمرہ، جہاں ایک رات رہنے کے لئے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ...
دنیا کا سب سے مہنگا ہوٹل کا کمرہ، جہاں ایک رات رہنے کے لئے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے دینا پڑتے ہیں

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہرلاس ویگاس کے پامز کیسینو میں ایک ایسا کمرہ متعارف کروایا گیا ہے جو دنیا کا سب سے مہنگا ہوٹل کا کمرہ ہے۔ دی مرر کے مطابق اس کمرے میں 2راتیں قیام کرنے کا کرایہ 1لاکھ 50ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 76لاکھ 51ہزار روپے)ہے۔ لاس اینجلس اپنے جواءخانوں اور دیگر ایسے ہی گناہ کے اڈوں کی وجہ سے معروف ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس دنیا کے مہنگے ترین کمرے میں بھی شہر کے بڑے جواری قیام کیا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جب لوگ اس کمرے میں داخل ہوں گے تو ایک 13فٹ لمبی شارک مچھلی ان کا استقبال کرے گی جسے شیشے کے ایک ٹینک میں رکھا گیا ہے۔ کمرے کا اندرونی ایریا 9ہزار مربع فٹ ہے۔ یہ بنیادی طور پر دو منزلہ سوئٹ ہے جسے ’سکائی ولا‘کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی چاروں طرف کی دیواریں شیشے کی ہیں جہاں سے باہر کے مناظر نیلے آسمانی رنگ میں نظر آتے ہیں۔یہ کمرہ برطانوی آرٹسٹ ڈیمین ہیرسٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس