پاک بھارت کشیدگی، گورنر پنجاب کا یورپ میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کا فیصلہ، بڑا اعلان کردیا

پاک بھارت کشیدگی، گورنر پنجاب کا یورپ میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کا ...
پاک بھارت کشیدگی، گورنر پنجاب کا یورپ میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کا فیصلہ، بڑا اعلان کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے برطانوی اور یورپین ارکان پارلیمان کو پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خط لکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان کا موقف ایسا ہے کہ وہ لڑائی نہیں چاہتاہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ بطور سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ کل برطانوی اور یورپی یونین کے ارکان پارلیمان کو پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر خط لکھیں گے۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں بہترین کردار ادا کرنے پر ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دفاع کے حق کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنی ساکھ کو منوایا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور