شدید کشیدگی کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بحالی کا سفر شروع ،دونوں ملکوں کے درمیان اہم ترین سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

شدید کشیدگی کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بحالی کا سفر شروع ،دونوں ملکوں کے ...
شدید کشیدگی کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بحالی کا سفر شروع ،دونوں ملکوں کے درمیان اہم ترین سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد تعلقات کی بحالی کا عمل جاری ہے ،پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے بعد آج دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتہ ایکسپریس بحال کرنے کا بھی اعلان ہو گیا ہے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد اب کل سے سمجھوتہ ایکسپرس بھارت سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گی جبکہ پاکستان سے سمجھوتہ ایکسپریس 4مارچ کو بھارت پہنچے گی ۔

مزید : قومی