ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  



برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج بحکم اللہ اچھا اور مدد گار دن ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے انشاءاللہ اس کے ہونے کی امید ہے اور روز گار کے مزید بہتر مواقع بھی ہاتھ آ سکتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج کا دن نحوست والی کیفیت کو ظاہر کر رہا ہے یہ کس لئے ہو رہی ہے اس کا اندازہ آپ کو خود لگانا ہوگا۔ خاص طور پر اپنے روز گار کے معاملے چیک کریں جائز ہیں نا

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں پہلے بھی ناکامی دیکھ چکے ہیں۔ اب دوبارہ رسک نہ لیں تو بہتر ہے ایسا کرنا خود پر ظلم کرنے کے برابر ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حالات میں فی الحال کوئی بڑی تبدیلی نہیں آ رہی آپ اس کی خود سے کوشش بھی نہ کریں تو بہتر ہے۔ ایسا کرنا نقصان دے سکتا ہے۔ ابھی جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اس وقت مالی طور پر رکاوٹ آ رہی ہے عطارد میں زحل بیٹھا ہوا ہے اس میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ پرندوں کو خوراک ڈالیں اور ذکر الٰہی کثرت سے کرنا ہی بہتری دے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کی جس الجھن کا کوئی حل نہیں دکھائی دے رہا تھا آج نا صرف وہ ختم ہو گی بلکہ کافی حد تک بہتری بھی محسوس کر سکیں گے اور روز گار میں بھی برکت ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

غلط فیصلے کر کے اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس سے کیا نقصان ہو سکتا ہے۔ ان دنوں اپنوں کی جانب سے مخالفت ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اس وقت صورتحال آپ کے حق میں نہیں جا رہی اور آپ مسلسل غلط سمت سفر بھی کر رہے ہیں۔ جو آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے فوری اصلاح کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دل لگی دل کی لگی نہ بن جائے آپ کو خیال کرنا ہوگا اور ایسے کاموں سے دور رہنا ہوگا جس میں دوسروں کے ساتھ آپ کا چلنا ضروری ہو جائے آپ کی غلطی نقصان دہ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کیوں دوسروں کے کاموں میں مداخلت کر رہے ہیں اس طرح تو بڑے مسئلے پیدا ہو جائیں گے۔ صرف اپنے کاموں کو دیکھیں اور غصہ بھی کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اس وقت حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ اپنی پوزیشن تبدیل کر سکیں۔ ایسا کرنا مالی نقصان دے سکتا ہے اور عرصہ لگ جائے گا پھر دوبارہ اپنی سطح پر آنے کے لئے بھی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

تعلیمی معاملات میں بہتریا ور نوکری کی تلاش بھی ختم ہو سکتی ہے۔ آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری آ سکتی ہے۔ خاص طور پر کاروباری حضرات کے لئے آج بڑا اچھا دن رہے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم