ایران کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ کے 8 ملکوں میں کرونا پھیل گیا، کتنے کیسز ہوگئے؟ تشویشناک خبر آگئی

ایران کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ کے 8 ملکوں میں کرونا پھیل گیا، کتنے کیسز ہوگئے؟ ...
ایران کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ کے 8 ملکوں میں کرونا پھیل گیا، کتنے کیسز ہوگئے؟ تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں کرونا وائرس کے کیسز میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ایران کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ کے 8 ممالک میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے جبکہ پاکستان میں بھی ایران سے ہی کرونا وائرس منتقل ہوا ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں اتوار کے دن کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ڈبل سے بھی زیادہ ہو کر 978 ہوگئی ہے جبکہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہوگئی ہے، صرف دارالحکومت تہران میں کرونا وائرس کے 170 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایران کو مشرقِ وسطیٰ میں کرونا وائرس کا مرکز قرار دیا گیا ہے اور ڈبلیو ایچ او نے اس کو قابو کرنے کیلئے ایک بڑی ٹیم بھیجنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں اب تک کرونا وائرس کے مجموعی طور پر ایک ہزار 117 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ایران : 978 کیسز، 54 موات
کویت : 46
بحرین :41
متحدہ عرب امارات : 21
عراق : 12
لبنان : 7
عمان : 6
اسرائیل : 5
قطر : 1