بلوچ ڈے کی مناسبت سے کلچر شو کا انعقاد آج ہوگا
لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں،محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام بلوچ ڈے کی مناسبت سے شاندار کلچر شو کا انعقاد آج الحمرا ہال نمبر ایک میں منعقد کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔محکمہ اطلاعات وثقافت کی اس کاوش کا مقصد اپنی ان اقدار کو فروغ دینا ہیں۔
جو ہماری عظیم تہذیبی روایات کا حصہ ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ الحمرا میں کلچرل شوکے انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس پروگرام سے زندہ دلانِ لاہور کو بلوچ ثقافتی دیکھنے کا موقع ملے گا،پروگرام سے صوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا،احسن عوامی رویوں پروان چڑھے گے،نئی نسل اپنی تہذیب سے روشناس ہوگی۔انھوں نے کہاکہ الحمرا تمام صوبوں کی ثقافتی اقدار کو اپنے پلیٹ فارم سے لاہور کی عوام کے لئے پیش کرنے کا اعزاز رکھتا ہے۔کلچر شو میں بلوچی وسیب، علاقائی رقص، لوک گیت و بولیاں، جھومر اور تلوار ڈانس کے ساتھ تمام صوبوں کے ثقافتی رنگ پیش کیے جائیں گے۔واضح رہے الحمرا میں اس موقع پر تصویر ی نمائش اور بلوچی کلچر کے حوالے سے کتابوں کے اسٹالز میں لگائے جائیں گے۔