نئے ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملنا چاہئیے،فنکار

  نئے ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملنا چاہئیے،فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ فلم اور ٹی وی میں کافی عرصہ سے کوئی قابل قدر نیا چہرہ دیکھنے میں نہیں آیا۔خاص طور پر مختلف چینلز پر پیش کئے جانے والے ڈراموں میں ایک جیسے چہرے دیکھ دیکھ کر ناظرین اکتا چکے ہیں۔اگر کچھ عرصہ اور یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگ ٹی ڈرامے دیکھنا چھوڑ دیں گے۔ہمارے ڈرامہ میکرز کو چاہیے کہ وہ نیو ٹیلنٹ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیں تاکہ لوگوں کو تبدیلی نظر آئے اس وقت جنید خان،حرا مانی،عائزہ خان،دانش تیمور،حبا بخاری،عمران عباس،ندا ممتاز اور دیگر کئی فنکار ہی ڈراموں میں نظر آتے ہیں اس حوالے سے ایک ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم چینلز کی پسند نا پسند کے سامنے بے بس ہیں ہم اگر نئے فنکار کو کاسٹ کرنے کی بات کرتے ہیں تو چینل والے کہتے ہیں کہ ہمارے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ والے نہیں مانتے آپ صرف ان ہی فنکاروں کو کاسٹ کریں جن کی ڈیمانڈ ہو شوبز انڈسٹری میں نئے آئیڈیازکے ساتھ کام شروع کردیا گیا ہے شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا روبی انعم،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح شوبز انڈسٹری میں جدید تکنیک سے مستفید ہوتے رہے تو جلد سابقہ ادوار کی طرح اس بار بھی ہمارا نام دنیا میں گونجے گا اور شوبز انڈسٹری ترقی کرے گی۔

مزید :

کلچر -