شوبز میں بھی منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،مومنہ

شوبز میں بھی منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،مومنہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل مومنہ بتول نے کہا کہ جہاں تک بات میری ہے تو اس وقت میرے پاس کئی فلمی پراجیکٹس کی آفرز ہیں جس کے بارے میں ابھی تک اس لیے کوئی فیصلہ نہیں کرپائی کہ میں پہلے ہی ٹی وی کے پروجیکٹس میں بے حد مصروف ہوں، لیکن میں بھی جلد ہی سلورسکرین پر کام کرتی دکھائی دوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر ممالک کے ساتھ بھی جوائنٹ ایڈونچر کرنا چاہیے اس سے ہمارے فنکاروں اور تکنیک کاروں کے ساتھ فلم کی بڑی مارکیٹ مل جائے گی۔مومنہ بتول نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے لیکن جولوگ سچی لگن اورمحنت کے ساتھ کسی شعبے کواپنا پروفیشن بناتے ہیں، انھیں ایک نہ ایک دن کامیابی ضرورملتی ہے۔مومنہ بتول نے کہا کہ ابتدا میں جب کوئی بریک تھرو نہ ملا تو کمپیئرنگ اور ماڈلنگ تک محدود رہنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا چینل کھولنے سے ہمارے فنکاروں کو فائدہ ہورہا تھا۔

لیکن ان کی جانب سے فنکاروں پرپابندی لگانے کا اقدام انتہائی ناپسندیدہ ہے۔ ان کے اس عمل سے پاکستان کا نہیں بلکہ ان کا اپنا ہی گھنانا چہرہ سب کے سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے حالات اور ماحول اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی۔

لیکن

اب اچھی اورمعیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں اوراس کے مثبت نتائج جلد ہمارے سامنے ہوں گے۔

مزید : کلچر