شاہد سونوکا نیا گانا”یاری دی چس“ریکارڈ

  شاہد سونوکا نیا گانا”یاری دی چس“ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) معروف بھنگڑسٹار شاہد سونو نے اپنا نیا بھنگڑا سونگ ”یاری دی چس“ ریکارڈ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں مکمل کی گئی اس گانے کی کمپوزیشن شاہد کمال نے ترتیب دی ہے جو اس سے قبل شاہد سونو کے سپرہٹ بھنگڑے ”نچے سارا لہور“ کی کمپوزیشن بھی بنا چلے ہیں اور وہ پاکستان کے لیجنڈ موسیقار کمال کے ہونہار سپوت ہیں۔ جبکہ اس کا میوزک ارینجمنٹ ساجد حسین چھکو نے کیا ہے۔
اس گانے کی مکس ماسٹرنگ ذوہیب علی پنکو نے کی ہے۔ شاہد سونونے بتایاکہ اس سے قبل ان کا سپرہٹ بھنگڑا بھی ساجد حسین چھکو نے ہی ریکارڈ کیا تھا جس نے پورے ملک میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔شاہد سونے نے مذید کہاکہ اس گانے کو وہ 14 فروری کو منعقد کئے جانے والے پاکستان فیشن سیزن3 میں پرفارم کریں گے۔ ان کے پہلے بھنگڑے کی طرح یہ بھنگڑا بھی دھوم مچائے گا۔

مزید :

کلچر -