دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،کامیڈین شاہد خان
لاہور (فلم رپورٹر)کامیڈین شاہد خان نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔خدا کا شکر ہے کہ ہمارے ملک میں پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ایک بار پھر امن قائم ہوگیا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے درندے ہیں، ان کا کوئی مذہب ہے نہ قومیت دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ہمدردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر کوئی دو رائے نہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔