موجودہ مقام کیلئے محنت سے کام کر رہی ہوں،عائشہ صنم

موجودہ مقام کیلئے محنت سے کام کر رہی ہوں،عائشہ صنم

  



لاہور(فلم رپورٹر)نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ صنم خان نے کہا کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اورخدا کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے۔

مزید : کلچر