ایکٹنگ کے علاوہ فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے، سجل علی

  ایکٹنگ کے علاوہ فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے، سجل علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈ ل سجل علی نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بھی کام کیا اوراس کے ساتھ ٹی وی پرایکٹنگ کے علاوہ فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ تمام شعبوں کا اپنا مزاج اورلطف ہے۔ جوفنکاراپنے کام کودلچسپی کے ساتھ انجام دیتا ہے، وہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔۔موجودہ فلموں کے حوالے سے کہاکہ پاکستان میں بننے والی فلموں کوہم مکمل فلم تونہیں کہہ سکتے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوکام کیا جارہا ہے اس سے فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دی ہے۔

سجل علی نے کہا ہے کہ سچے فنکارکوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔سجل علی نے کہاکہ میرے نزدیک شوبز میں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اورانہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکارکسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔

مزید : کلچر