ماڈلنگ کے ساتھ جم ٹرینرکا کام بھی کررہی ہوں،طوبیٰ

  ماڈلنگ کے ساتھ جم ٹرینرکا کام بھی کررہی ہوں،طوبیٰ

  



لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و اداکارہ طوبیٰ خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ بیوٹیشن اور جم ٹرینر کا کام بھی کررہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان دنوں وہ مختلف فیشن شوزمیں ریمپ واک کررہی ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنا بیوٹی سیلون بھی چلارہی ہوں جس کے ساتھ میرا اپنا جم بھی ہے جہاں پر آنیوالی لڑکیوں اور خواتین کو خوبصورت بننے کے ساتھ ساتھ سلم اور فٹ رہنے کے گر بھی سکھاتی ہوں۔طوبیٰ خان نے کہاکہ میں نے باقاعدہ بیوٹیشن اور جم ٹرینرکی تعلیم بھی حاصل کی ہوئی ہے۔

جس سے میں بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہوں طوبیٰ خان نے کہاکہ میں ہرکام میں پروفیشنل رہنا چاہتی ہوں ماڈلنگ میں اپنا نام بنانے کے ساتھ ساتھ اپنا خود کا بزنس بھی بنانا چاہتی ہو ں تاکہ مالی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے میرے اس بزنس سے بہت ساری ہنر مند لڑکیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور وہ اپنے گھر کی کفالت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی اور خوشحال زندگی بھی گزار سکیں گی۔طوبیٰ خان نے مذید کہاکہ ماڈلنگ کی عمر بہت کم ہوتی ہے ان چکاچوند روشنیوں میں آپ کچھ عرصے چمکتے ہونظر آتے ہو اور پھر آپ کی جگہ نئی لڑکیاں لے لیتی ہیں اس لئے اپنے فنی کیرئیر میں بہت سنبھل کر فیصلہ کرنے پڑتے ہیں تاکہ آپ لمبے عرصے تک لوگوں کے دلوں اورذہنوں میں رہ سکیں۔

مزید : کلچر