روسی اور ایرانی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ،شام و ادلب کی صورتحال پر مشاورات

روسی اور ایرانی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ،شام و ادلب کی صورتحال پر مشاورات

  



ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادی میر پوتن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفونک گفتگو میں شام کے علاقے ادلب میں جاری حالیہ کشیدگی پر گفتگو کی، یہ بات کریملن نے جاری بیان میں کہی۔بیان میں بتایا گیا کہ ادلب سیف زون میں بڑھتے ہوئے تنا ؤکے پیش نظر شام میں پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔مزید کہا گیا کہ فریقین نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے سلسلے میں آستانہ طرز کے انتظامات پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔بیان کے مطابق گفتگو میں دو طرفہ ایجنڈے سے متعلق کچھ موضوعات بھی زیر غور آئے۔

مزید : عالمی منظر