سلوواکیہ میں عام انتخابات میں اپوزیشن پارٹی کامیاب

سلوواکیہ میں عام انتخابات میں اپوزیشن پارٹی کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلوواکیہ(آئی این پی) سلوواکیہ میں پارلیمانی الیکشن میں اپوزیشن سیاسی جماعت اولانوسب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے۔ انسداد بدعنوانی کا نعرہ لگانے والے اپوزیشن رہنما ایگور ماتووِچ نے کہہ رکھا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد فوری طور پر کرپشن کے خاتمے کی کوششیں شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے صحافی یان کوٹسیاک اور ان کی منگیتر کے قتل اور اس کیس سے متعلق اعلی سطح کی کریشن پر عوامی غم و غصے کو اپنی انتخابی مہم کا ایک اہم حصہ بنایا تھا۔ منقسم اپوزیشن کو متحد کرتے ہوئے اب ماتووِچ وزارت عظمی کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -