جاپان میں بحری جہازکا کشتی سے تصادم،3 افراد لاپتہ

جاپان میں بحری جہازکا کشتی سے تصادم،3 افراد لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے شمال مغربی علاقے آموری میں بیلائز کے جھنڈے والے کارگو جہاز کے ایک مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کے ساتھ تصادم کے بعد 7 چینی شہریوں سمیت جہاز کے عملہ کے 13 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ بات ساپپورو میں چینی قونصل جنرل نے اتوار کے روز بتائی۔1989 ٹن وزنی کارگو شپ "گاشنگ1 " نے ہفتہ کے دن مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 17منٹ پر روککاشو کے ساحل سے 12 کلومیٹر دور حادثہ پیش آنے پر جاپانی حکام کو آگاہ کیا۔تصادم کے نتیجے میں بحری جہاز میں پانی داخل ہو گیا جس سے وہ مقامی وقت کے مطابق شب 10 بجکر 35 منٹ پر ڈوب گیا۔13لاپتہ ہونیوالے افراد میں 5 ویت نامی اور ایک فلپائنی شہری شامل ہے، ایک ویتنامی شہری کو بچا لیا گیا۔چینی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کے تحت جاپان کے متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے معلومات لی ہیں اور جاپان کوسٹ گارڈ ودیگر متعلقہ اداروں کوانہیں بچانے اور تلاش جاری رکھنے کا کہا ہے۔قونصل جنرل کہا ہے کہ جاپان نے اتوار کے دن 10بجکر 45 منٹ تک 6 ہوائی جہاز، 6 گشتی بحری جہاز اور درجنوں امدادی اہلکاروں کو ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کے لئے روانہ کر دیا ہے۔قونصل جنرل نے کہا کہ اس وقت تصادم کے سمندری مقام پر کچھ تیرتی اشیا پائی گئی ہیں مگر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا تعلق ڈوبنے والے جہاز سے ہے بھی یا نہیں،ابھی تک ان افراد کی تلاش میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کے عملہ کے تمام 15 افراد محفوظ ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -