طالبان پْرتشدد کارروائیاں مزید کم کریں، جرمن وزیر خارجہ

  طالبان پْرتشدد کارروائیاں مزید کم کریں، جرمن وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(این این آئی)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہاہے کہ افغانستان میں طالبان پْرتشدد کارروائیاں مزید کم کریں، اب تمام فریقوں کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے جلد از جلد انٹرا افغان ڈائیلاگ شروع کرنا چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے برلن میں کہا کہ اب یہ امر انتہائی اہم ہے کہ طالبان تشدد کو مزید کم کریں۔ وفاقی وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں طویل انتظار کے بعد طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ ہائیکو ماس نے کہا کہ یہ تازہ ترین پیش رفت امید کی علامت ہے اور جرمن وفاقی حکومت افغانستان میں قیام امن عمل کے لیے خاطر خواہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اب تمام فریقوں کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے جلد از جلد انٹرا افغان ڈائیلاگ شروع کرنا چاہیے۔

مزید :

عالمی منظر -