ایرانی صدر کا انسداد کورونا وائرس کے لیے دنیا سے اتحاد کا مطالبہ

  ایرانی صدر کا انسداد کورونا وائرس کے لیے دنیا سے اتحاد کا مطالبہ

  



تہران (این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوجائیں۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون رابطے میں کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ایران کی وزارت صحت اور میڈیکل ایجوکیشن نے کئی اموات کا باعث بننے والے کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس حوالے سے انتظامات کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے قطری امیر سے کورونا وائرس کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایران اپنی برآمدات اور تجارت کے حوالے سے صحت کے متعلق خصوصی پروٹوکول کی پیروی کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کے حوالے سے بھی خصوصی پروٹوکول پرعمل کیا جارہا ہے، ایران اور قطر ان پروٹوکولز اور میڈیکل گائیڈ لائنز پر عمل کرکے دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کے عمل کو معمول پر لاسکتا ہے۔علاوہ ازیں اسرائیل میں (آج)پیر کے دن ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ ایک سال کے عرصے کے دوران تیسری مرتبہ اس منصب کے لیے میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ دو انتخابات میں ان کا اتحاد قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

مزید : عالمی منظر