مصر کی ممتاز دینی شخصیت ڈاکٹر محمد عمارہ 86کاسال کی عمر میں انتقال
قاہرہ(این این آئی)مصر اور فلسطین کی ایک ممتاز دینی شخصیت الشیخ ڈاکٹر محمد عمارہ 89 سال کی عمر میں قاہرہ میں انتقال کرگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر محمد عمارہ کے بیٹے خالد عمارہ نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں اپنے والد کی وفات کی خبر شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد گذشتہ تین ہفتوں سے علیل تھے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ان کی نماز جنازہ قاہرہ میں مسجد الحمد کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقے کفر الشیخ میں قلین مرکز کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔خالد عمارہ کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل ان کیوالد نے وصیت کی تھی کہ ان کے دینی اور فکری تحقیقاتی مشن کو جاری رکھا جائے۔خیال رہے کہ محمد عمارہ 8 دسمبر 1931ء کو کفر الشیخ کے نواحی علاقے قلین میں پیدا ہوئے