لائف ٹرسٹ ہسپتال کا کھوکھر چوک میں فری میڈیکل و آئی کیمپ

لائف ٹرسٹ ہسپتال کا کھوکھر چوک میں فری میڈیکل و آئی کیمپ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)لائف ٹرسٹ ہسپتال اور ٹراسپیرنٹ ہینڈ کے تعاون سے کھوکھر چوک بند روڈ میں فری آئی و میڈیکل کیمپ لگایا گیا،فری کیمپپ کا افتتاح سماجی رکن حاجی محمد منیر احمد نے کیا اس موقع پر لائف ٹرسٹ کے ارکان ناصر سہگل، راحیل عباس، تحسین حیدر، عامر حق، ڈاکٹر آمنہ، ذیشان صدیق اور دیگر سٹاف موجود تھا۔حاجی منیر نے اس موقع پر کہا کہ انسانیت کی خدمت میں مصروف اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،مستحق مریضوں کے مفت علاج پر ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔ انہوں نے کہامخیر حضرات کو سماجی بھلائی کے کاموں میں آگے ٓناچاہیے۔انسانی خدمت کے اداروں کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔ کیمپ میں فری آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، فری عینکیں بھی دی گئیں، یرقان، شوگر اور ٹی بی کے مفت ٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر 900 مریضوں کا معائنہ کیا گیادل میں سوراخ کے مریضوں کو بھی رجسٹرڈ کیا گیا۔ 200 سے زائد مریضوں کے مفت آپریشن کئے جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1