اسلامی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت دینی فریضہ ہے،شان علی قادری
لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان لاہورکے زیراہتمام شہیدناموس رسالتؐ غازی محمدممتازحسین قادری شہیدکے چوتھے سالانہ یوم شہادت اور کشمیراورانڈیامیں مسلمانوں پربھارتی مظالم کیخلاف تحفظ ناموس رسالتؐ ویکجہتی کشمیر کانفرنس امن سینٹر شالیمار روڈ لاہور میں منعقدہوئی جس کی صدارت مولانا فاروق احمدضیائی صوبائی ناظم اعلیٰ نے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنت کے مبلغ صاحبزادہ محمدشان علی قادری امیرلاہورصوفی حکیم سرورحسین نقشبندی،خلیفہ صوفی منیراحمدعرفانی،مولانا ممتاز احمد سندھی، حافظ آفتاب اورمولانا ظہیر احمد عرفانی نے کہاکہ اسلامی ونظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت دینی اورقومی فرض ہے اور اسی طرح ناموس رسالتؐ وختم نبوت کاٍتحفظ ہرمسلمان کا اوّلین فریضہ ہے غازی ممتازقادریؒ نے ناموس رسالتؐ کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جان کانذرانہ پیش کرکے اسلام اورمسلمانوں کاسرفخر سے بلندکردیا۔مقررین نے بھارت میں مساجد ومسلمانوں پردہشتگردانہ حملے اورمقبوضہ کشمیرمیں بڑھتے بھارتی مظالم پربھی شدیدمذمت کی اورکہاکہ بھارتی دہشتگردی اورمسلمانوں کے قتل عام پرعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اورعالم اسلام کے حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت پرسخت احتجاج کیا۔