افغانستان میں کفر ہار گیا،امن کی جیت ہوئی،اسلم صدیقی

  افغانستان میں کفر ہار گیا،امن کی جیت ہوئی،اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ کفرہارگیاافغانستان میں امن کی فتح ہوئی،نیٹوکے 48ممالک تمام تر و سا ئل اور ٹیکنالو جی کیسا تھ مسکین مجاہدین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو ئے،افغان طا لبان نے دنیا کی سپر طا قت کے غرور کو خاک میں ملا کر ثا بت کر دیا کہ سپر طا قت صر ف اللہ ہے۔ ان خیالا ت کااظہارا نہوں نے 10مارچ کو الحمراہال میں ہو نے والی نظام خلا فت را شدہ کانفرنس کی تیاریو ں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلا س میں گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں،امن و استحکام ان کا حق ہے، افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ افغان طا لبان کی جد وجہد مسلم ممالک کیلئے مشعل راہ ہے جو امریکہ کی پا لیسو ں کے سامنے گھٹنے ٹیک کر بیٹھے ہوئے ہیں۔افغان طا لبان نے دنیا کی سپر طا قت کے سامنے ڈ ٹ کر دنیا کو بتا دیا کہ اسلام کے چاہنے والو ں کو کو ئی شکست نہیں دے سکتا۔