قرآن مجید کی طباعت کیلئے لوکل کاغذپر ٹیکسز ختم کئے جائیں،کاشف اقبال

  قرآن مجید کی طباعت کیلئے لوکل کاغذپر ٹیکسز ختم کئے جائیں،کاشف اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)قرآن مجیدکی طباعت کے لئے ایمپورٹڈپیپرکی بجائے لوکل پیپرکوڈیوٹی فری کیا جائے۔لوکل پیپرکوڈیوٹی فری کرنے سے پاکستان کی مقامی صنعت کوفروغ ملے گااورزرمبادلہ بھی بچے گا۔پاکستان میں تیارکردہ پیپرکوالٹی کے اعتبارسے ایمپورٹڈپیپرکامقابلہ کرتاہے لہذایہ پیپرقرآن مجیدکی طباعت واشاعت کے نہایت ہی موزوں ہے ان خیالات کااظہارانجمن ناشران قرآن کے صدر کاشف اقبال نے کیا۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجیداللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اس کتاب کامقام اوراحترام یہ ہے کہ اس کی کتابت خوبصورت ہو اسے نہایت خوبصورت،عمدہ اورپائیدارکاغذ پرشائع کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ مقامی صنعت پہلے ہی تباہی کے دہانے پرہے،کارخانے بند،مہنگائی او ربے روزگاری عام ہورہی ہے ان حالات میں ایمپورٹڈپیپرپرقرآن مجیدکی اشاعت کولازم کرنے سے پیپرکی لوکل صنعت تباہ ہوجائے گی اورطباعت واشاعت کی صنعت سے وابستہ ہزاروں خاندان بھی بے روزگارہوجائیں گے۔