دی پین آف نالج سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

  دی پین آف نالج سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) دی پین آف نالج سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں بطور مہمان خصوصی ملک پرویز ایم این اے صدر لاہور۔ شبیرمقبول جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران چونگی قینچی لیاقت آباد بورڈ نے شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا دورِ حاضر میں بچوں کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہو چکی ہے، بچے پڑھ لکھ کر اس ملک کا نام روشن کریں کیونکہ اس ملک کا تابناک مستقبل قوم کے ان ننھے معماروں کے ہاتھ میں ہی ہے دی پین آف نالج سکول کی کارکردگی قابل دید قابل ستائش اور اپنی مثال آپ ہیادارہ ہذا نے عرصہ قلیل میں اپنا ایک ناقابل تسخیر مقام بنایا ہے یہ تمام کامیابیاں اور کامرانیوں کا صلہ ان کی محنتی اور مخلص ٹیم کی بدولت ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ادارہ یونہی ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔