پنجاب یونیورسٹی میں ایم کیپ ڈاکٹورل سپرنگ سکول سیشن

  پنجاب یونیورسٹی میں ایم کیپ ڈاکٹورل سپرنگ سکول سیشن

  



لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ میں ایم کیپ ڈاکٹورل سپرنگ سکول کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں بین الاقوامی ماہرین نے خصوصی لیکچرز دئیے اور انفرادی طور پر شرکاء کی تحقیقی منصوبوں پر رہنمائی کی۔ دس روزہ پروگرام میں چالیس پی ایچ ڈی سکالر، ریسرچرزاور یونیورسٹی فیکلٹی کو میڈیا سٹڈیز میں تحقیق پر تربیت دی جارہی ہے۔ سپرنگ سکول میں انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر نیکو کارپینٹئر، پروفیسر پلے پرلمین تحقیق کے بارے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے 7 سے زیادہ پروفیسر بھی شرکاء کو تربیت دے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1