ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ

  ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے تمام ممکن وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے گزشتہ روزایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ عامر کریم کے ہمراہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر باب لاہور کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے علی ٹاؤن رائے ونڈ روڈ پر تعمیر کئے جانے والے میٹر و ٹرین کے سٹیبلنگ یارڈ سے بارشی کے نکاس کے لئے زیر تعمیر ری ٹینشن پونڈ تعمیراتی کام کا معائنہ کیا -چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کامران پرویز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اقرار حسین اور حماد الحسن، اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔۔اس موقع پر انہیں ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ علی ٹاؤن سے ٹھوکر چوک تک رائیونڈ روڈ کے دونوں طرف موٹر گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔رائیونڈ روڈ پر ایک ہزار فٹ نیا سیوریج ڈالا گیا ہے۔رائیونڈ روڈ سے بارشی پانی کے نکاس کے لئے 1.3 کلومیٹر طویل سٹارم واٹر ڈرین تعمیر کی گئی ہے۔انہیں ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر کرنے اور علاقے کی خوبصورتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔انہوں نینجی پینٹ کمپنی کے تعاون سیٹھوکر نیازبیگ فلائی اوور پر رنگ کرنے کا کام کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے نے ٹھوکرنیازبیگ کے قریب بابِ لاہور کے نام سے آرائشی گیٹ کی تعمیر کا کام کا بھی معائنہ کیا۔60 فٹ بلند اور 130 فٹ چوڑے دروازے کی تعمیر پر اڑھائی کروڑ روپے لاگت آئے گی۔باب لاہور کے 60 فٹ بلند کالم تعمیر کر لئے گئے۔ان پر چھت ڈالنے کے لیے شٹرنگ کا کام دو تین روز میں شروع کر دیا جائے گا۔سمیر احمد سید نے آرائشی گیٹ کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پردن رات کام کیا جائے اور اس مقصد کے لیے اضافی لیبر بھی لگائی جائے۔ڈائریکٹر جنرل نے ٹھوکرنیازبیگ جنکشن کی خوبصورتی، بہتری اور بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اورٹھوکر چوک کی خوبصورتی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔